Friday, September 20, 2024

فیصل آباد : نیب نے ایف ڈی اے سٹی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

فیصل آباد : نیب نے ایف ڈی اے سٹی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا
March 4, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں 92 نیوز  ایف ڈی اے سٹی میں ہونے والی خوردبرد کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لایا تو نیب بھی حرکت میں آ گیا ایف ڈی اے سٹی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا گیارہ سال قبل بننے والی واحد سرکاری ہاوسنگ کالونی تاحال فعال ہی نہیں ہو سکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایف ڈی اے سٹی کی پکڑ کی نیب نے اور جواب طلب کر لیا کروڑوں روپے کی کرپشن کا،، 92 نیوز نے باخبر اور باوثوق رپورٹنگ کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی محکمانہ کرپشن کوبے نقاب کیا تو نیب نے ایف ڈی اے انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہاوسنگ کالونی کے صرف ڈھانچے پر تین ارب 92 کروڑ روپے لگ چکے ہیں مگر تاحال اس کو آباد نہیں کیا جا سکا  جبکہ  اس میں بڑے پیمانے پر گھپلے کیے گئے ہیں۔ 1 ہزار 815 ایکڑ رقبے پر مشتمل کالونی میں 10 ہزار سے زائد پلاٹ بنائے جانے تھے، سوئی گیس، پانی، بجلی جیسی بنیادی سہولیات پوری طرح  تاحال میسر نہیں آسکی ہیں، ایف ڈی اے انتظامیہ نے نیب کو 2 بار بریفنگ دی مگر نتائج غیر تسلی بخش ہونے پر بڑے پیمانے کی خوردبرد پر جواب طلب کر لیا۔