فیصل آباد کے 10قومی حلقوں میں ن لیگ 8پر پیچھے ہے ،غیرسرکاری نتائج
فیصل آباد ( 92 نیوز )ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک موصول ہونےو الے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق فیصل آباد کی تمام 10 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 8 پر مسلم لیگ ن پیچھے ہے ۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے 10 حلقوں میں سے 5 پر پاکستان تحریک انصاف جب کہ 2 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے ہیں جب کہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک سیٹ پر پاکستان تحریک اسلام جب کہ دو نشستوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں ۔