Tuesday, April 30, 2024

فیصل آباد میں ماڈل لنڈا بازار کا منصوبہ چار سال سے تاخیر کا شکار

فیصل آباد میں ماڈل لنڈا بازار کا منصوبہ چار سال سے تاخیر کا شکار
November 5, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں ماڈل لنڈا بازار بنانے کا منصوبہ گزشتہ چار سال سے انتظامی غفلت کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور میونسپل کارپوریشن کے افسران ماڈل لنڈا بازار کے نام پر غریب اسٹال ہولڈرز سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے ڈکار گئے ، جمع پونجی جمع کروانے کے باوجود شہری ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ فیصل آباد میں راجباہ روڈ لنڈا مارکیٹ کے متاثرین کے غم کم نہ ہو سکے، میونسپل کارپوریشن کے افسران نے بھی غریب اسٹال ہو لڈرز سے ہاتھ کیا اور ماڈل لنڈا بازار قائم کرنے کے خواب دیکھا کر میونسپل کارپوریشن افسران محنت کشوں کے ایک کروڑ روپے ڈکار گئے۔ ماڈل بازار میں 208 اسٹال بنائے جانے تھے ، لاگت کا تخمینہ 2 کروڑ 83 لاکھ روپے تھا لیکن دکانداروں نے پائی پائی جمع کرکے ایک کروڑ روپیہ ادا تو کیا لیکن خود کے ہاتھ کچھ نہ آیا ، منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے پر لاگت ساڑھے چار کروڑ تک پہنچی تو دکانداروں کا صبر بھی جواب دے گیا۔ میونسپل کارپوریشن افسران راجباہ روڑ پہ غیر قانونی لنڈا بازار لگوا کر اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہیں لیکن جن کی کمائی لٹ گئی ان کی انہیں کوئی فکر نہیں۔ عرصہ چار سال سے ماڈل لنڈا بازار کا قیام ممکن نہیں ہو سکا جس کے باعث 208 گھر فاقہ کشی پہ مجبور ہو چکے ہیں۔