Friday, September 20, 2024

فیصل آباد : خاتون پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد : خاتون پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج
March 1, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں خاتون پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ہے جس میں شوہرنے  بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا، خبر پر پولیس بھی فوری حرکت میں آئی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق تحفظ نسواں بل قانون بن گیا لیکن حوا کی بیٹی  کو تحفظ نہ ملا ۔ شوہر کی مارپیٹ کے بعد خاتون پہنچی قانون کے دروازے پرمگر پولیس اہلکاروں نے  میڈیکل رپورٹ لانے کا کہہ دیا متاثرہ خاتون جب الائیڈ اسپتال پہنچی تو ڈائریکٹر ایمرجنسی نے میڈیکل رپورٹ صبح دینے کا کہہ دیا ، متاثرہ خاتون نے  اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان  بھی میڈیا کے سامنے  کہہ دی۔ نائنٹی نیوز نے معاملہ اٹھایا تو قانون کو  ہوش آیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ کو طلب کرلیااور واقعے کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ مانگ لی جس کے بعد ایس ایچ اوصاحب  خود الائیڈ اسپتال پہنچے اور متاثرہ خاتون کادفعات 354/337 تحت شوہرپرمقدمہ درج کر لیا۔