Friday, September 20, 2024

فیصل آباد: انسانیت کا جنازہ، بھائیوں نے آٹھ کنال زمین کے تنازع پر بھائی اور بھابھی کو زندہ جلا ڈالا

فیصل آباد: انسانیت کا جنازہ، بھائیوں نے آٹھ کنال زمین کے تنازع پر بھائی اور بھابھی کو زندہ جلا ڈالا
March 5, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا۔ بھائیوں نے صرف آٹھ کنال زمین کے تنازع پر بھائی اور بھابھی کو زندہ جلا ڈالا جبکہ باقی دو بھائیوں کو ڈنڈوں اور کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا جن میں سے ایک زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ تاندلیانوالہ کے چک 544 گ ب میں بھائیوں پر 8 کنال کی جائیداد کا ایسا بھوت سوار ہوا کہ اپنے ہی خون کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ دو بھائیوں امیر علی اور غلام مرتضٰی نے پہلے اپنے بھائی غلام مصطفیٰ اور بھابھی نسرین کو آگ لگا دی جبکہ 2 بھائیوں نیاز علی اور نورالحسن پر ڈنڈوں اور کلہاڑی کے وار کیے جس کے نتیجے میں نیاز علی دم توڑ گیا۔ جھلسنے والوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔