فیاض چوہان نے محمود اچکزئی کے والد کی کانگریسی لیڈروں کے ساتھ تصویر شیئر کر دی
اسلام آباد (92 نیوز) فیاض چوہان نے محمود اچکزئی کے والد کی کانگریسی لیڈروں کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔ اسفندیار کے دادا باچا خان کی نہرو خاندان کے ساتھ تصویر بھی دکھائی۔
فیاض چوہان نے کہا اچکزئی خاندان ہندوؤں کا غلام تھا۔ پی ڈی ایم والوں نے ہر دور میں سامراج کی چاکری کی۔
ادھر محمود اچکزئی کی پنجابیوں کے خلاف تقریر پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر لاہور سیشن کورٹ نے پولیس سے 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔