فی تولہ سونا ایک لاکھ انیس ہزار چار سو روپے کا ہو گیا
کراچی (92 نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ سونا چار سو روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ انیس ہزار چار سو روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونا تین سو تینتالیس روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ دو ہزار تئیس روپے کا ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر فی اونس ہو گیا۔