فکسنگ سکینڈل میں ملوث شرجیل خان کو 2 دن میں چارج شیٹ مل جائے گی : نجم سیٹھی
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان کو2 دن میں چارج شیٹ مل جائے گی شرجیل خان نے جوکچھ کیا،اس کاانھوں نے اعتراف بھی کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اپنے کیے پرمعافی بھی مانگ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کے فون ہمارے پاس ہیں،اس میں سے بھی چیزیں ملی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سےپوچھیں گے کہ کیا پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں کھیلنے کیلئےتیارہیں۔