Tuesday, April 30, 2024

فٹبال پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ ، لیور پول نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

فٹبال پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ ، لیور پول نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
December 18, 2017

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اہم میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ بروم وچ کو زیر کر لیا جبکہ لیور پول نے بورن ماؤتھ کو صفر کے مقابلے میں چار گولز سے پچھاڑ دیا ۔
پہلے معرکے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ویسٹ بروم وچ کی ٹیم سے ٹکرائی ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے برتری حاصل تھی ۔
دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن صرف ایک ہی گول کر پائی ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی ۔
دوسرے میچ میں لیور پول اور بورن ماؤتھ کےدرمیان زور آزمائی ہوئی ۔ لیور پول کی ٹیم آغاز سے ہی چھائی رہی ۔ پہلے ہاف میں تین گول کیے تو دوسرے میں بھی مزید ایک گول کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ۔
لیور پول نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے میدان مارا ۔