فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو ہو گی
اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تقریب 29 نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراو¿نڈ میں ہو گی۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کو الوادع کہنے اور نئے آرمی چیف کے استقبال کیلئے تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف نئے سپہ سالار کو چھڑی پیش کریں گے۔ نئے آرمی چیف تقریب کے بعد فرمان امروز جاری کریں گے۔