فلسطینی صدر کا دورہ ویٹی کن، محمود عباس امن کا فرشتہ ہیں: پوپ فرانسس
ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) مسیحی برادری کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے فلسطینی صدر محمود عباس کو امن کا فرشتہ قرار دیدیا۔ ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے فلسطینی صدر محمود عباس نے بیس منٹ طویل ملاقات کی۔
ملاقات میں اسرائیلی امن کے حوالے سے امید کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے محمود عباس کو میڈل بھی پیش کیا۔ دوہزار بارہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کئے جانے کے فیصلے کو اسرائیلی مخالفت کے باوجود ویٹی کن میں سراہا گیا تھا۔