فرانسیسی طالبہ نے فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے جدید ماسک تیار کر لیا
پیرس (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں فضائی آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ ایسے میں ایک فرانسیسی طالبہ نے ایسا ماسک ڈیزائن کیا ہے جس سے فیشن کے تقاضے بھی پورے ہوں گے اور اس میں لگے خصوصی سینسرز ہوا کو فلٹر کرنے میں مدد دیں گے۔
ماسک کو ایک موبائل فون ایپ کے ذریعے آپریٹ کیا جاسکے گا جو ماسک اوڑھنے والے کو بتائے گی کہ کب اسے ماسک پہننا ہے۔