Thursday, September 19, 2024

فرانس ، 13 ویں کنگ کارنیول پریڈ، ٹرمپ اور کم جانگ ان کے مجسمے توجہ کا مرکز

فرانس ، 13 ویں کنگ کارنیول پریڈ، ٹرمپ اور کم جانگ ان کے مجسمے توجہ کا مرکز
February 18, 2018

پیرس (92 نیوز) فرانس کے شہر نیس میں ایک سو چونتیس ویں کِنگ کارنیول پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔
رنگ و نور سے بھرپور اس پریڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے دیو قامت مجسمے توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
اس کے علاو فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی کارنیول کو چار چاند لگا دئیے ۔
رنگا رنگ میلہ تین مارچ تک جاری رہے گا ۔
ادھر اٹلی کے شہر میلان میں رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک بچہ کھیل کود میں ریل کی پٹری پر اتر گیا ۔


اتنے میں وہاں موجود مسافروں نے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا تاہم ٹرین آنے میں نہایت کم وقت رہ جانے پر ایک نوجوان نے تیزی سے ریلوے لائن پر چھلانگ لگائی اور بچہ کو اُٹھا کر پلیٹ فارم پر آ گیا ۔
دوسری طرف کولمبیا کے کتے اور بندر میں محبت ایسی کہ ایک لمحہ بھی ایک دوسرے سے دور رہنے کو تیار نہیں ۔


دن رات ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں ، اٹھکیلیاں کرتے اور لطف اٹھاتے ہیں ۔
بندر اپنی شرارتوں کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن یہ کتا اپنے دوست کے سب نخرے اٹھاتا ہے ۔ اسے کمر پر اٹھائے پھرتا ہے ۔
اس کے علاوہ چھپن چھپائی، ہائیڈ اینڈ سیک صرف بچے نہیں، جانور بھی شوق سے کھیلتے ہیں ۔ بچہ چھپتا ہے ، کتا ہر کونے کھدرے میں ڈھونڈنے کیلئے جاتا ہے ۔

بالآخر کامیاب ہو ہی جاتا ہے ۔
یہ پالتو جانور ایک دوسرے کے ساتھ بھی اسی طرح کے کھیل میں مصروف نظر آتے ہیں ۔