Thursday, September 19, 2024

فاٹا کی مشہور ڈش پٹے تکے کارخانو مارکیٹ کی پہچان

فاٹا کی مشہور ڈش پٹے تکے کارخانو مارکیٹ کی پہچان
February 18, 2018

پشاور (92 نیوز) فاٹا کی مشہور ڈش پٹے تکے کارخانو مارکیٹ کی پہچان بن گئی ۔
خیبر پختونخوا کی طرح قبائلی علاقوں کے لذیذ کھانے پشاور ہی نہیں ہر جگہ مقبول ہیں ۔ ان میں ایک پٹے تکے بھی ہیں جسے کھانے لوگ دور دراز سے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع کارخانو بازار کا رخ ضرور کرتے ہیں ۔
چربی میں لیپٹے چھوٹے گوشت کی کلیجی کو دہکتے کوئلوں پر بھنا جاتا ہے تو اس کی خوشبو سے بھوک کی اشتہا بڑھ جاتی ہے ۔
ان تکوں کو نمک لگا کر چربی میں لپیٹ کوئلوں پر روائتی انداز میں پکایا جاتا ہے تو اس کے ذائقے کا کوئی ثانی نہیں ہوتا ۔
تاریخی باب خیبر سے تھوڑے ہی فاصلے پر قبائلی علاقے لنڈی کوتل کی یہ روایتی ڈش سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔