Tuesday, April 30, 2024

فاروق ستار کا کراچی کو نوجوانوں کے حوالے کرنے کا مشورہ

فاروق ستار کا کراچی کو نوجوانوں کے حوالے کرنے کا مشورہ
October 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز) فاروق ستارنے کراچی کو  نوجوانوں کےحوالےکرنے کامشورہ دے دیا ، سینئر سیاستدان  کا کہنا ہے کہ 33سال کے مصطفیٰ کمال کراچی کو سنبھال سکتے ہیں تو اب شہر کو کسی نوجوان کے حوالے کیا جائے ۔ ایک ریلی گونگے تو دوسری ریلی بہرے نکال رہے ہیں، سب آپس میں ملے ہوئے ہیں ، اصل لڑائی اس پر ہے کہ 11 سو ارب کون ہڑپ کرے گا۔

کڈنی ہل پارک میں  سماجی تنظیم کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کراچی، حیدر آباد میں ریلیاں نکل رہی ہیں ،ایک گونگے ہیں تو دوسرے بہرے ہیں،یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں،اصل مقصد یہ ہے کہ 11سو ارب کون ہڑپ کرے گا۔

فاروق ستار کا مزید  کہنا تھا کہ شہر قائد ڈوبا تو بارش کا بہانہ بنا کر اپنی کوتاہیوں کوچھپایا گیا،کڈنی ہل پارک سے ایک ایسی ریلی نکلے گی جو سب کو بہادے گی۔