Tuesday, April 30, 2024

عمران خان ہم پر تنقید کرنے کیبجائے اپنے گریبان میں جھانکیں:قائم علی شاہ

عمران خان ہم پر تنقید کرنے کیبجائے اپنے گریبان میں جھانکیں:قائم علی شاہ
May 17, 2015
سکھر(92نیوز)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہم پر تنقید نہ کریں پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں اور اپنے صو بے کو دیکھیں پشاور میں تو ہمارے صو بے کے مقا بلے میں زیادہ حادثات اور ٹا رگٹ کلنگ ہو رہی ہے ان کو وہاں تو کچھ نظر نہیں آتا اپوزیشن کی جانب سے ان سے استعفے کا مطا لبہ میں نہ ما نوں والی بات ہے ان کے پاس کچھ نہیں ہو تا تو وہ امن و امان کا مسئلہ اٹھا لیتے ہیں۔ سکھر کے کمشنر آفس میں امن وامان کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید تسلیم نہیں کریں گے تنقید کرنے وا لے پہلے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صفوراگوٹھ کا واقعہ بدقسمتی سے ہوا ہے جس کی صحیح سمت میں تفشیش کررہے ہیں کچھ اشارے ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں را کے ملوث ہو نے کے ثبوت ہما ری ایجنسیوں کو ملے ہیں اور یہ ان کی ہی تیار کردہ رپورٹ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو کوئی ٹو پی پہنا رہا ہے وہ ہما ری قیا دت کو کچھ کہتے ہیں تو کچھ لو گ اس سے خوش ہو تے ہیں با قی وہ جو عمل کریں گے اس کا کیس ان پر بنتا رہے گا ان کی طبیعت میں گذشتہ ڈیڑھ دو سال کے دوران خا موشی تھی وہ آئیسو لیشن میں تھے مگر اب ان کی طبیعت بدل گئی ہے اور اب تو وہ کیپ بھی پہننے لگے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں زمبا بوے اور پاکستان کے میچ کے لیے پی سی بی کے چیئر مین کو درخوا ست کی ہے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے جدید اسلحے کی جو فہرست ہم سے مانگی تھی وہ آئی جی سندھ نے ان کو فراہم کر دی ہے آج اجلاس میں یہاں کے افسران سے بھی کہا ہے کہ وہ آج رات تک مجھے فہرست فراہم کر دیں کل وفاقی وزیر داخلہ سے میری اس سلسلے میں ملا قا ت بھی طے ہے۔ سندھ میں امن و امان کے حوا لے سے کل یا پرسوں سندھ اسمبلی میں پا لیسی بیان دو ں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے کچے میں جا ری آپریشن کے دوران پیش رفت ہو ئی ہے مگر ابھی بہت کچھ ہو نا ہے مگر اس کے لیے جدید اسلحے کی کمی ہے کیونکہ گھوٹکی کے کچے میں کا لعدم تحریک طا لبان پا کستان اور بی ایل کے دہشت گرد بھی مو جود ہیں جو کہ نہ صرف تربیت یا فتہ ہیں بلکہ ان کے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جس طرح کراچی میں فوج کی مدد حاصل ہے اسی طرح گھوٹکی میں بھی فوج کی مدد حا صل ہے۔