Thursday, September 19, 2024

عمران خان کا اربوں روپے کی برسات کا دعویٰ جھوٹ نکلا ، قمر زمان کائرہ

عمران خان کا اربوں روپے کی برسات کا دعویٰ جھوٹ نکلا ، قمر زمان کائرہ
December 4, 2018
لاہور (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا عمران خان کا اربوں روپے کی برسات کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔ وزراء اپنے دعوؤں کی کوئی بنیاد تو بتائیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت نے 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے جو گفتگو کی گئی وہ انتہائی غیر ضروری تھی۔ کبھی یہ سونامی جیسے تباہی کے لفظ سیاست میں لاتے ہیں، مسلسل دعوے کرتے ہیں اور پھر اس سے بھاگ جاتے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کبھی گگلی اورکبھی ظعنہ زنی کو سفارتی زبان میں استعمال کرتے ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔ جیسے ہم اور عوام نیب سے مایوس ہیں ویسے ہی وزیر اعظم بھی نیب سے مایوس ہیں۔