عمران خان کا 18 جنوری کو حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عمران خان نے 18 جنوری کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ۔
عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری کی احتجاجی تحریک میں بھرپور ساتھ دیں گے ۔ چیف جسٹس سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ازخود نوٹس لیں۔
کپتان نے مزید کہا کہ پنجاب میں لوگوں کا حکومت اور پولیس پر اعتماد ختم ہو گیا ہے ۔ حکمرانوں نے پنجاب پولیس کو تباہ کر دیا ۔ پولیس میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی گئیں ۔