عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، شیخ رشید
اسلام آبا د( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ، میں اور فخر امام عمران خان کے تجویز کنندہ ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ انشااللہ 17 اگست کو عمران خان ملک کے وزیراعظم چنے جائیں گے ۔