عمران خان 29 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے ، ذرائع
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عمران خان 29 اکتوبرکو ’’ مستقبل سرمایہ کاری اقدام ‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائیں گے ۔
سعودی عرب میں ’’ مستقبل سرمایہ کاری اقدام ‘‘ پر تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے ۔