عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا
قاہرہ (92 نیوز) عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں ایرانی مداخلت اور امن واستحکام پر گفتگو کی جائے گی۔
مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا جس میں امارات، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
اجلاس میں خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر وسوخ کی روک تھام پر گفتگو ہو گی اور امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔