Thursday, September 19, 2024

عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے ، وزیر داخلہ

عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے ، وزیر داخلہ
February 17, 2018

لاہور (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالتی فیصلوں پر ناگواری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا احترام لازم ہے تو پارلیمنٹ بھی ریاست کا اہم ستون ہے اس کا احترام بھی لازم ہے ۔
لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس پاکستان ناردرن ریجنل کمیٹی کے تحت سی پیک کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیرداخلہ نے کہا اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہا ہم فیصلوں پر نہیں ان کے میرٹ اور ڈی میرٹ پر بات کرتے ہیں ۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے سوال پرانہوں نے کہا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ۔
اس سے پہلے سی پیک کانفرنس سے خطاب میں وزیرداخلہ نے کہا خود کفالت کے حصول کے لئے سی پیک کا منصوبہ بہت اہم ہے ۔ پاکستان اس وقت ٹیک آف کی پوزیشن پر ہے مگر مخالفین پر ناخوش ہیں ۔