عثمان بزدار مکمل بااختیار،صوبے میں تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ،چودھری سرور
لاہور ( 92 نیوز ) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مکمل با اختیار وزیر اعلیٰ ہیں ۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن پر عمل پیر اہیں ، میں بھی وزیر اعلیٰ کیساتھ ہوں ۔
چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار عمران خان نے ویژن کے مطابق صوبے میں تبدیلی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔