عام آدمی کے کچن کا بجٹ دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا، شہباز شریف
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے عام آدمی کے کچن کا بجٹ دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا۔
شہباز شریف نے کہا حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے۔ پاکستان پر سالانہ مزید 400 ارب سود کی اضافی ادائیگی لاد دی گئی ہے ۔ اس اقدام سے نجی شعبے کو 100 ارب روپے سود کی مد میں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔
اپوزیشن لیڈر بولے حماقت در حماقت کر کے مہنگائی اور روپے کی بے قدری کو نہیں روکا جا سکتا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا ۔