Thursday, September 19, 2024

عالمی جوہری سلامتی کانفرنس کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

عالمی جوہری سلامتی کانفرنس کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
April 2, 2016
  واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)عالمی جوہری سلامتی کانفرنس کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا اعلامیےمیں عالمی رہنماؤں نے جوہری عدم پھیلاؤاورجوہری توانائی کےپُرامن استعمال کےعزم کااعادہ کیاہے۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں سربراہ اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ایٹمی دہشت گردی  دنیا کو  درپیش اہم چیلنجز میں سے ہے اور  اس خطرے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،  اعلامیے کے مطابق  ایٹمی سکیورٹی سخت کرنے کا مطلب ملکوں کو  پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے روکنا نہیں ، تاہم یہ ہر ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایٹمی مواد اور ہتھیاروں کی حفاظت  کے لیے موثر اقدامات کرے ۔ غیر ریاستی عناصر  کی ایٹمی مواد اور ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے مزید  کام کی ضرورت ہے  تا کہ ایٹمی دہشت گردی کے خطرے کو کم کیا جا سکے ۔