Tuesday, April 30, 2024

عالمی آبادی کی اکثریت اب بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے ، عالمی ادارہ صحت

عالمی آبادی کی اکثریت اب بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے ، عالمی ادارہ صحت
October 6, 2020

جینوا ( 92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی آبادی کی اکثریت اب بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے، خدشہ ہے کہ دنیا کی دس فیصد آبادی پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعلی عہدیدار مائیک ریان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خدشہ ہے کہ دنیا کا ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی طرح جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، افریقہ اور مغربی بحرالکاہل کے علاقوں میں صورتحال قدرے بہتر ہے۔ عالمی آبادی کا بڑا حصہ اب بھی خطرے کی زد میں ہے،تاہم اب دنیا بہت کچھ سیکھ چکی ہے۔