Tuesday, April 30, 2024

طوفان "ماہا" کراچی سے 940 کلومیٹر دور

طوفان "ماہا" کراچی سے 940 کلومیٹر دور
November 2, 2019
کراچی (92 نیوز) “کیار” گیا تو "ماہا" آگیا، بحیرہ عرب میں بننے والا چوتھا طوفان "ماہا" مزید شدت اختیار کرنے لگا، طوفان کراچی سے 940 کلومیٹر دور اور ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ بحریہ عرب میں طوفان “کیار” کے کمزور ہوتے ہی ایک اور طوفان نے سر اٹھا لیا، نیا طوفان “ماہا” کراچی سے 940 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، شہری طوفان کا نظارہ کرنے سی ویو پہنچ گئے۔ بحریہ عرب میں بننے والا طوفان کیار تو کمزور پڑ گیا لیکن اب ایک نیا طوفان ماہا زور پکڑ رہا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں طوفان “ماہا ” کراچی سے 940 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور شمال مغرب کی جانب 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے بڑھ رہاہے جبکہ طوفان کے گرد 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی والوں کو طوفان کی خبر ملی تو وہ نظارہ کرنے سی ویو پہنچ گئے، کہا کہ تفریحی کر رہے ہیں اورطوفان کا نظارہ کرنے بھی آئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ طوفان “کیار” کمزور پڑھنے کے باعث کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ہی سمندر میں ختم ہوجائے گا۔