طالبان نے افغان خواتین کے کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل میں حصہ لینے کی مخالفت کر دی
کابل (92 نیوز) طالبان نے افغان خواتین کے کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل میں حصہ لینے کی مخالفت کر دی۔
ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ ملا احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کھیلوں میں حصہ لینے سے خواتین دنیا کے سامنے آئیں گی جو اسلامی قوانین کے اصولوں کے منافی ہے۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے افغان خواتین کو کرکٹ نہ کھیلنے دینے پر مین ٹیم کے ساتھ واحد ٹیسٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔ آئی سی سی نے بھی معاملے پر اظہارتشویش کیا۔