Tuesday, April 30, 2024

ضیا ء اللہ آفریدی بدعنوانی کے الزام میں تیرہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے

ضیا ء اللہ آفریدی بدعنوانی کے الزام میں تیرہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے
July 10, 2015
  پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کے وزیرضیاء اللہ آفریدی کو بدعنوانی کے الزام میں تیرہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا، عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور گوخٹک گو کے نعرے گونجتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو صوبائی احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ضیاء اللہ آفریدی کے حامی اور مخالف پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ ضیاء اللہ آفریدی کےحامیوں نے" گو خٹک گو" اور صوبائی احتساب کمیشن نامنظور کے نعرے لگائے،احتساب کمیشن عدالت نے ضیاء اللہ آفریدی کا تیرہ روزہ ریمانڈ منظور کرکے صوبائی محکمہ احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔ گرفتاروزیر عدالت سے باہر آئے تو پی ٹی آئی کے کارکن ایک بار پھر گتھم گتھا ہوگئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاء اللہ آفریدی نے گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ احتساب کمیشن نہیں بلکہ وزیراعلٰی کمیشن ہے۔ انہیں ایک  منصوبے کے تحت گرفتارکرایا گیا کیونکہ انہوں نے وزیراعلٰی کے منظور نظر افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی تھی۔