ضمنی ریفرنس دائر کرنے پر نوازشریف پھر برہم، عدلیہ پر بھی تنقید
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ضمنی ریفرنس دائر کرنے پر نوازشریف پھر برہم ہو گئے ۔ سابق وزیراعظم نے عدلیہ پر بھی تنقید کر ڈالی ۔
ضمنی ریفرنس دائر کرنے پر نواز شریف نے کہا کہ ملک میں 70 سال ووٹ کااحترام نہیں ہوا،سب سے زیادہ جواب دہی منصف کی ہوگی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین نے ہمیشہ جھوٹ اور مفافقت کی سیاست کی ، ضمنی ریفرنس ثابت کرتے ہیں کہ نہ کچھ ملا،نہ نکلا ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ غلطی کو دہرانا اس سے بھی سنگین غلطی ہوگی۔