ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق بھارتی فوجیوں نے راول پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔