ضرب عضب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: خورشید شاہ
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اکیلی دشمنوں سے نہیں لڑسکتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ کوئٹہ پر بحث کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلی دشمنوں سے نہیں لڑ سکی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ ہونی چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ۔