Tuesday, April 30, 2024

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 763ویں عرس کی تقریبات کا آغاز، ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 763ویں عرس کی تقریبات کا آغاز، ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری
June 6, 2015
سیہون شریف (92نیوز) عظیم بزرگ، ولی کامل حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 763 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا سیہون شریف میں آغاز ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے زائرین سیہون پہنچ گئے ہیں۔ باب الاسلام سندھ عرفان و تصوف کا سرچشمہ رہی ہے، صوفیائے کرام اور بزرگان دین کا اس خطے سے گہرا تعلق رہا ہے، سندھ کا شہر سیہون شریف بھی ایسے ہی ایک برگزیدہ ہستی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی آرام گاہ ہے۔ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندرؒ کے 763 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ملک بھر سے عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد سیہون پہنچ گئی ہے۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے ہیں۔