صدقہ بلائیں ٹال دیتا ہے: سجادہ نشین دربار غوث اعظم
کراچی(92نیوز)دربار غوث الاعظم بغداد کے سجادہ نشین شیخ خالد منصورعبد القادر الجیلانی نے کہا ہے کہ وہ مال و دولت کسی کام کی نہیں جس سے مخلوق کی مدد نہ کی جائے صدقہ دینے سے اللہ کا غضب ٹل سکتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں ممتاز تاجرعقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی دربار غوث اعظم بغداد کے سجادہ نشین شیخ خالد منصور عبدالقادر الجیلانی تھے ۔ انہوں نے ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مال و دولت میں برکت کیلئے صدقہ کرنا ضروی ہے صدقہ بلائیں ٹال دیتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ظاہری دکھاوے کے بجائے اللہ کی خوشنودی کے لئے کی جانے والی عبادات قبولیت کا درجہ حاصل کرتی ہیں ۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت جید علماء مشائخ سمیت کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔