صدر میں تین دکانوں کے تولے توڑ کر لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں 3 دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی گھڑیاں اور نقدی چوری کرلی گئی۔
کراچی کے مصروف ترین بازار صدر کی دکانوں میں نقب زنی کی واردات رات گئے کی گئی جب ایک ملزم نے 3 دکانوں کے تالے کاٹے اور سکون سے لوٹ مار کی ، ملزم 2 دکانوں سے 16 قیمتی گھڑیاں اور ایک دکان سے نقدی سمیٹ کر آسانی سے رفو چکر ہوگیا ۔
متاثرہ دکانوں کے مالک آپس میں بھائی ہیں اور تینوں نے اپنے ملازمین پر شک ظاہر کیا ہے ، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موبائل فون پر بات کرتے دیکھا گیا ہے ۔
پولیس نے نقب زنی کا مقدمہ دکان مالک محمد صابر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے ۔