Tuesday, April 30, 2024

شین واٹسن کے آنے سے گلیڈی ایٹرز کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے ، کوچ معین خان

شین واٹسن کے آنے سے گلیڈی ایٹرز کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے ، کوچ معین خان
March 9, 2019
 کراچی (92 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا شین واٹسن کے آنے سے گلیڈی ایٹرز کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ کوچ معین خان کہتے ہیں عمر اکمل بہترین کھلاڑی ہے، وہ قومی ٹیم کا حصہ بھی بنا۔ یہ کوچ کا کام ہوتا ہے کہ خامی کو تلاش کر کے اسے دور کرے۔ انہوں نے کہا سرفراز آسٹریلیا کے خلاف ریسٹ کر رہے ہیں۔ سرفراز کھیلیں یا نہ کھیلیں، ٹیم کے ساتھ رہنا ضروری ہے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی کراچی میں کھیلتے رہے ہیں، پوری ٹیم پر جوش ہے۔ غیر ملکی کھلاڑی بھی کراچی میں کھیلنے کو بے تاب ہیں۔ دوسری طرف مینجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے کہا شین واٹسن اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ پی ایس ایل کے فورن بعد شین واٹسن کو آئی پی ایل کھیلنا ہے۔ شین واٹسن سمیت کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔