شیر اپنے ہی ووٹروں کو کھا رہا ہے‘ اس سے خیر کی توقع نہیں : خورشید شاہ
اسلام آباد () اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ جس نے شیر کو ووٹ دیا شیر پہلے اسے مارے گا پھر آگے بڑھے گا۔ حکمرانوں کے دماغوں پر میٹروبس اور اورنج ٹرین چھائی ہے۔ ن لیگ والے ابھی تک ذہنی نابالغ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ن لیگ پر دل کی بھڑاس نکال دی۔ انہوں نے کہا ن لیگ والے بڑے نہیں ہو رہے ، ابھی تک ذہنی نابالغ ہیں۔ شیر اپنے ہی ووٹروں کو کھائے جا رہا ہے‘ اس سے خیر کی توقع نہیں۔ خورشید شاہ نے طنزاً کہا کہ بچے بھی گھرمیں بس اور ٹرین کی ضدکرتے ہیں اورحکمرانوں کے دماغوں پر بھی میٹرو بس اور اورنج ٹرین چھائی ہے۔ وہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔