شہید کرنل سہیل عابد کی اپنی لکھی نظام ان کے بے لوث جذبات کی گواہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) کرنل سہیل عابد دہشتگردوں کےخلاف لڑتے لڑتے جام شہادت نوش کر گئے ، شہید کی اپنی لکھی ہوئی نظم ان کے بےلوث جذبے کی گواہ ہے۔
میری وفا کا تقاضہ کہ جاں نثار کروں
اے وطن تیری مٹی سے ایسا پیار کروں
میرے لہو سے جو تیری بہار باقی ہو
میرا نصیب کہ میں ایسا بار بار کروں
خون دل سے جو چمن کو بہار سونپ گئے
اے کاش ان میں خود کو شمار کروں
مری دعا ہےسہیل میں بھی شہید کہلاؤں
میں کوئی کام کبھی ایسا یادگار کروں