شہبازشریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ
اسلام آباد (92 نیوز) شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
شہبازشریف نے کہا ڈالر کی قیمت میں مزید اور مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔ قومی سلامتی کے تصور کے لئے خطرناک ہے۔ حکومت ڈالر اور مہنگائی میں اضافے پر دانستہ خاموش ہے ۔ آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تبادہی کی صورت بھگت رہی ہے۔ یہ ظلم بند کرنا ہو گا۔