Tuesday, April 30, 2024

شہباز شریف پر 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ، فواد چودھری

شہباز شریف پر 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ، فواد چودھری
July 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے شہباز شریف پر 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا شہباز شریف ایف آئی اے کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں اور کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا۔ ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟

فواد چودھری نے مزید لکھا کہ 25 ارب روپے وہ رقم ہے جو پتہ چل گئی ، اصل رقم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔