شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا آل پارٹیز کانفرنس جلد بلانے پر اتفاق
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا آل پارٹیز کانفرنس جلد بلانے پر اتفاق ہو گیا۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا۔ بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کر لیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے عوام دشمن بجٹ نے غریب کا جینا مشکل کر دیا۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کم کی جارہی ہے تاکہ کیسز کو چھپایا جاسکے۔ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف سے شہباز شریف نے اتفاق کیا۔