Tuesday, April 30, 2024

شہباز اور حمزہ پرائیویٹ لمیٹڈ کے طرز پر ن لیگ چلا رہے ہیں، فیاض چوہان

شہباز اور حمزہ پرائیویٹ لمیٹڈ کے طرز پر ن لیگ چلا رہے ہیں، فیاض چوہان
June 24, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ کے طرز پر وفاق اور پنجاب میں ن لیگ چلا رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ تعصب کے باعث پنجاب کے تاریخی بجٹ کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ جان لیں! سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا کے خلاف فرنٹ فٹ پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کرونا سے لڑنے سے لیکر انتظامی امور اور سیاسی معاملات تک تمام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔