شہبا زشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال ، پرویز رشید ، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما موجود ہیں ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق غور کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جیل سے پیغام بھجوا چکےہیں کہ مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہونا ہے ۔