شکیب الحسن کو کرٹلی امبروز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو وکٹیں درکار
کمبرلی ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈیز فاسٹ باؤلر کرٹلی امبروز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے فقط دو وکٹیں درکار ہیں ۔
کرٹلی امبروز نے ایک روزہ کرکٹ میں 225 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ شکیب الحسن نے اب تک 224 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
اگر شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کر لیتے ہیں تو وہ دنیا کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے 32ویں باؤلر بن جائیں گے ۔
امید کی جا رہی ہے کہ اتوار کو ساؤتھ افریقہ کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کر کے امبروز کو پیچھے چھوڑ دیں گے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر مشرفی مرتضیٰ ہیں جنہوں نے 232 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔