Tuesday, April 30, 2024

شفافیت پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، وزیراعلی پنجاب

شفافیت پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، وزیراعلی پنجاب
January 21, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ڈھائی سال میں کوئی اسکینڈل نہیں آیا۔ شفافیت پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیچہ وطنی میں مختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق ناظمین، کونسلرز، پی ٹی آئی عہدیدار، سوشل میڈیا ورکرز، وکلاء، تاجران اور صحافی شامل تھے۔ عثمان بزدار نے وفود کے شرکاء کی تجاویز اور مسائل کو سن کر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔ تاجروں کی تجویز پر سبزی منڈی چیچہ وطنی کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ دکانداروں کی تجویز پر چیچہ وطنی میں ماڈل بازاروں کی پلاننگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

عثمان بزدار نے مختلف وفود سے ملاقاتوں میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ اڑھائی سال میں کوئی اسکینڈل نہیں آیا۔ عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے۔ رکن قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال، صوبائی وزیر جنگلی حیات سید صمصام علی بخاری، سابق ایم این اے رائے حسن نواز اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود رہی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کر سکتا۔ یکساں ترقی اور خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے۔