شعیب ملک آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں
سیالکوٹ ( 92 نیوز ) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں چھ ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔
شعیب ملک یکم فروری 1982کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، 1999میں ویسٹ اندیز کی ٹیم کیخلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ بیٹنگ میں باؤلرز کے چھکے چھڑانے کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں کی وکٹیں بھی اڑائیں ۔
اسٹار آل راؤنڈر نے اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقراررکھااور 2007کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے ۔
گرین شرٹس نے شعیب ملک کی قیادت میں 2007کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ پاکستانی آل راؤنڈر 2009کا ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے ۔
مایہ ناز آل راؤنڈر نے 2010میں بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے شادی کی ۔ شعیب ملک نے ون ڈے سے کافی عرصہ دور رہنے کے بعد 2015میں ون ڈے میں کم بیک کیا ۔
شعیب ملک نے ون ڈے میں 261میچوں میں 6ہزار سے زائد رنز بنا نے کے ساتھ154وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ۔ جارح مزاج بلے باز نےٹی ٹوئنٹی میں بھی اٹھارہ سو رنز اسکور کیے ہیں۔