شریف خاندان کے ملازمین کےاکاؤنٹس سے بھی رقم کی ترسیلات ہوئی ، ایف ایم یو رپورٹ
لاہور ( 92 نیوز) شریف فیملی کے ملازموں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی مبینہ ترسیلات سے متعلق 92نیوز کے پروگرام مقابل میں رؤف کلاسرا نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے ۔
فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیورز، ویٹرز، مالیوں کے علاوہ کانسٹیبلز کے اکاؤنٹس بھی استعمال ہوئے، نواز شریف نے بیرون ملک سے آئی رقم میں سے 78کروڑ مریم نواز کو منتقل کیے۔
پاناما اسکینڈل میں نام آنے کے بعد بینکوں نے مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹس ایف ایم یو کو دیں، جنوری 2011سے جولائی2017 کے دوران نواز شریف کو بیرون ملک سے 1کروڑ ڈالرز بھجوائے گئے، نوازشریف کو وصولیوں میں سے 78کروڑ مریم نواز کو منتقل کیا گیا۔