Tuesday, April 30, 2024

شاہد آفریدی کی دوسرے ون ڈے میں شمولیت ، مداح خوشی سے اچھل پڑے

شاہد آفریدی کی دوسرے ون ڈے میں شمولیت ، مداح  خوشی سے اچھل پڑے
January 22, 2019
لاہور (  ویب ڈیسک ) شاہد آفریدی کی دوسرے ون ڈے میں شمولیت  کی خبر پڑھ کر  مداح  خوشی سے اچھل پڑے۔ ہاری ہوئی بازی کو جیتنے کا ہنر رکھنے والے شاہد آفریدی کے چاہنے والے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہیں مس کرتے ہیں ۔  پاکستان کے کریڈٹ پر ایسے کتنے ہی میچ ہیں جن میں ہاری ہوئی بازی آفریدی نے چند گیندوں پر جیت لی ۔   بوم بوم آفریدی نے کئی مرتبہ  فتح دشمن کے منہ سے  چھین کر قوم کے کھاتے میں ڈالی ۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے شائقین کا اسٹیڈیم میں رونا کسے یاد نہ ہوگا۔ شاہد آفریدی‏   ایسے میں  کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ نے  پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ میں شاہد آفریدی کا نام  ڈالا تو مداح خوشی اور حیرت سے نہال ہو گئے ۔ معروف ویب سائٹ پر شاہد آٖفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا دیکھتے ہی مداح آج کے میچ میں فلک شگاف چھکے  دیکھنے کو بے تاب ہو گئے مگر ان کی ساری خوشی اس وقت غارت ہو گئی جب کچھ ہی دیر بعد  غلطی سے  لکھے گئے نام شاہد آفریدی  کو شاہین شاہ آفریدی سے تبدیل کر دیا گیا۔