Thursday, September 19, 2024

شاہد آفریدی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار، کھلاڑی کے طور پر کھیلتا رہوں گا: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار، کھلاڑی کے طور پر کھیلتا رہوں گا: شاہد آفریدی
April 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ ٹی 20 میں بدترین کارکردگی پر شاہد آفریدی نے کپتانی چھوڑ دی۔ کہتے ہیں کھلاڑی کے طور پر کھیلتا رہوں گا۔ اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ دنیا بھر کی مختلف کرکٹ لیگز کھیلتا رہوں گا۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے اپنی مرضی سے دستبردار ہو رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شاہد آفریدی نے 43 ٹی 20 میچوں میں شاہینوں کی قیادت کی۔ آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے 19 ٹی 20 میچ جیتے جبکہ 23 میں شکست ہوئی۔