Friday, September 20, 2024

شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کی باتیں میڈیا پر نہ کریں : چیئرمین پی سی بی

شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کی باتیں میڈیا پر نہ کریں : چیئرمین پی سی بی
March 1, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کافیصلہ واپس لینے کی بات ان سے پوچھ کر نہیں کی۔ بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ سکیورٹی کی ذمہ داری ان کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو اہم میچز موہالی میں ہو رہے ہیں جس کے لیے دو تین جانب سے بھارتی گیدڑ بھبکیاں آ رہی ہیں۔ سیاست اور کھیل الگ الگ ہیں۔ کھیل کے لیے اس قسم کی دھمکی اچھی بات نہیں ہے۔ ہمیں حکومت کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔ ہم جائیں گے۔ سکیورٹی کی ذمہ داری بھارت کی ہے۔ انڈیا اور آئی سی سی کو ایک بار پھر باور کراوں گا کہ پاکستان کی سکیورٹی بہت اہم ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو فورس نہیں کرتے کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ شاہد آفریدی کھیلنے کا سوچ رہے ہیں۔ جب موقع ملے گا ان سے بات کروں گا۔ شاہد آفریدی نے میڈیا میں اپنی ریٹائرمنٹ کی بات کرکے غلط کیا۔ انہوں نے فیصلہ واپس لینا ہے تو مجھ سے بات کریں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کی بیٹنگ اچھی نہیں رہی جس سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔ تبدیلیاں ابھی نہیں کی جاسکتیں۔ امید ہے کہ ٹیم اپنا احتساب خود کرے گی۔